رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 1500 اشیا سستی کردی گئیں
یوٹیلٹی اسٹورز پر چنےکی دال 13روپے، مونگ کی دال 18روپے، مسور کی دال 12روپے، ماش کی دال 15 روپے فی کلو سستی ہوگئی
رمضان پیکیج کے تحت تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی کے ساتھ کوالٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی ریجن میں اشیا کی قلت برداشت نہیں ہوگی، ایم ڈی۔ فوٹو: فائل
ملک بھر میں قائم 6 ہزار سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت 1500سے زائد اشیائے ضروریہ مارکیٹ کی نسبت خصوصی رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔
ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں برس رمضان ریلیف پیکج کے تحت 2 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے جس کے تحت، آٹا، گھی، کوکنگ آئل سمیت پندرہ سو سے زائد روزمرہ استعمال کی اشیاء پر 10 فیصد تک خصوصی رعایت دی جائے گی۔
رمضان پیکج کے تحت 20کلو آٹے کا تھیلا بازار کی نسبت120روپے، گھی 25روپے فی کلو ، کوکنگ آئل28 روپے فی لیٹر، چنے کی دال 13 روپے ، سفید چنے 18روپے، بیسن 20روپے ، کھجور 40روپے، چاول 40 روپے ، مونگ کی دال 18 روپے، مسور کی دال 12روپے، ماش کی دال 15 روپے اور ٹیٹرا پیک دودھ 12روپے فی لیٹر سستا فراہم کیا جائے گا۔