رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلیے ٹاسک فورس تشکیل
ضلعی انتظامیہ منافع خوروں سےسختی سےنمٹے گی، فورس شہر کےبازاروں اورمارکیٹوں میں اشیائےخور و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لےگی
ضلعی انتظامیہ منافع خوروں سے سختی سے نمٹے گی، فورس شہر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لے گی،قیادت ایڈیشنل کمشنر ٹو حاجی احمد کرینگے۔ فوٹو: فائل
کمشنر کراچی نے رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلیے ٹاسک فورس تشکیل دیدی جو ماہ صیام کے دوران عوام کو مناسب قیمتوں پر اشیائے خور و نوش کی فروخت یقینی بنائے گی۔
ٹاسک فورس کی قیادت ایڈیشنل کمشنر ٹو حاجی احمد کرینگے جبکہ تمام 6 اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (فوکل پرسن ) بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہونگے، ٹاسک فورس میں صارفین کی نمائندگی کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ،محمد جنید خان کرینگے جبکہ ٹاسک فورس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی شامل ہونگے،کمشنر کراچی نے مذکورہ ٹاسک فورس رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کے میکانزم کے تحت تشکیل دی ہے۔
ٹاسک فورس ماہ صیام کے دوران شہر بھر میں لگنے والے بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کرے گی اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لے گی،ذرائع کے مطابق اس بار ضلعی انتظامیہ نے ماہ صیام کے دوران منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ٹاسک فورس کی تشکیل کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا اور عوام کسی بھی علاقے میں ناجائز منافع خوری کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دے سکیں گی اور ان شکایات پر ٹاسک فورس بھرپور اقدامات کرے گی۔