ومبلڈن ٹینس سمانتھا کی ہمت پہلے راؤنڈ میں جواب دے گئی

لینا،آذرنیکا اوروینس ولیمزکامیاب،مینز میں دفاعی چیمپئن اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز، نووک جوکووک اور ڈیوڈ فیرربھی سرخرو

لینا ،آذرنیکا اور وینس ولیمز کامیاب، مینز میں دفاعی چیمپئن اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز، نووک جوکووک اور ڈیوڈ فیرر بھی سرخرو۔ فوٹو: فائل

ومبلڈن ٹینس میں سمانتھا اسٹوسر کی ہمت پہلے رائونڈ میں جواب دے گئی، مینز میں دفاعی چیمپئن اینڈی مرے فاتحانہ آغاز میں کامیاب رہے، نووک جوکووک، ڈیوڈ فیرر اور ٹوماس بریڈیچ بھی ابتدائی آزمائش میں سرخرو ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق سیزن کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن کا گذشتہ روز آغاز ہو گیا۔ ویمنز سنگلز میں سمانتھا اسٹوسرکوپہلے ہی رائونڈ میں یانیا وکمائر نے 6-3 اور6-4 سے ہرادیا،سیکنڈ سیڈ چینی اسٹار لینا نے پولش کوالیفائر پائولو کینیا کو 7-5 اور6-2 سے زیر کرلیا، بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا نے پائوں کی انجری سے نجات کے بعد واپسی کو فتح سے یادگار بنالیا، 8 سیڈپلیئر نے کروشین حریف مرجینا لوسیک بارونی کو 6-3 اور7-5 سے قابو کیا، وینس ولیمزنے ماریا ٹریسا ٹورو فلو کو 6-4،4-6 اور6-2 سے ہرایا، چینی پلیئر پینگ شوئی نے آسٹرین حریف جوہانا کونٹا کو 6-4،3-6 اور6-4 سے مات دے دی۔

18 سیڈ امریکی پلیئر سلون اسٹیفنز کو روس کی ماریا کریلنکو نے 6-2،7-6(8/6) سے زیر کرلیا۔مینز میں دفاعی چیمپئن اینڈی مرے نے پہلی آزمائش میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو6-1،6-4 اور7-5 سے ٹھکانے لگایا، ٹاپ سیڈ نووک جوکووک نے قازقستان کے آندرے گلوبوف کو 6-0،6-1 اور6-4 سے قابو کرلیا،6 سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ نے وکٹر ہینسکو پر 6-7(7/5)،6-1،6-4 اور6-3 سے غلبہ پایا،7 سیڈ اسپینش پلیئرڈیوڈ فیرر نے ہموطن پبلو کارینو بسٹا کو 6-0،6-7 ،6-1 اور6-1 سے مات دی۔
Load Next Story