دورئہ بھارت شائقین کو زیادہ سے زیادہ ویزے دلانے کی کوشش کریں گے ذکا اشرف

شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹیموں کوایک دوسرے کے مد مقابل دیکھنا چاہتے ہیں جس کا دونوں بورڈزکو بھی احساس ہے، ذکا اشرف

شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹیموں کوایک دوسرے کے مد مقابل دیکھنا چاہتے ہیں جس کا دونوں بورڈزکو بھی احساس ہے، ذکا اشرف فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی ذکااشرف نے کہا ہے کہ ٹیم کے دورئہ بھارت کے موقع پر شائقین کو زیادہ سے زیادہ ویزے دلانے کی کوشش کریں گے۔

اس ضمن میں بھارتی ہائی کمیشن سے جلد بات چیت ہوگی۔گذشتہ روز لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے دوران ویزوںکیلیے بات ہوئی تھی۔


اب اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے اس بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔انھوں نے کہاکہ مصروفیات کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ این سری نواسن ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ان کی جگہ بورڈ کے دوسرے آفیشل آئیں گے جن سے تمام امور پر گفتگوکی جائے گی۔ یاد رہے ''ایکسپریس'' ایک روز قبل ہی اس حوالے سے خبر شائع کر چکا۔

ذکا اشرف نے کہاکہ شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹیموں کوایک دوسرے کے مد مقابل دیکھنا چاہتے ہیں جس کا دونوں بورڈزکو بھی احساس ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی پیش کریگی۔
Load Next Story