نواب شاہ قبضہ مافیا نے مزدوروں کی جھگیوں کو آگ لگا دی فائرنگ سے نوجوان ہلاک
مقتول راموں باگڑی پی پی کے سابق کونسلر کا بھائی تھا، ورثا کا لاش سمیت فریال تالپور کے کوآرڈینیٹر کے گھر پر مظاہرہ
2 جھگیاں نذر آتش، فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔
WASHINGTON DC:
قبضہ مافیا کا محنت کشوں کی جھگیوں پر حملہ۔
2 جھگیاں نذر آتش، فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔ ورثاء کا لاش سمیت ضیاء الحسن لنجار کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قبضہ مافیا کے مسلح افراد نے نوابشاہ کی غلام حیدر شاہ کالونی میں واقع ہندو باگڑیوں کی جھگیوں کو آگ لگا دی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے 20سالہ راموں باگڑی کو قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتول پیپلز پارٹی کے سابق عوام دوست کونسلر امیر باگڑی کا بھائی بتایا جاتا ہے، ورثا نے لاش سمیت ایم این اے فریال تالپور کے کوآرڈینیٹر ضیاء الحسن لنجار کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاضی احمد روڈ پر دھرنا دے کر نعرے لگائے۔
بعدازاں ضیاء الحسن لنجار نے کراچی سے فون پر مقتول کے ورثا کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ اے سیکشن پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ آخری اطلاعات تک قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔