حیدرآباد کی ٹائرمارکیٹ میں آتشزدگی 8 دکانیں متاثر

آگ شارٹ سرکٹ کے باعث چھتوں پر رکھے ٹائروں میں لگی، علاقے میں دھوئیں کے بادل

فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

ISLAMABAD:
حیدرآباد کی ٹائر مارکیٹ میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے کا نقصان۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیشن روڈ پر واقع8 دکانوں پر مشتمل ٹائر مارکیٹ کی مشترکہ چھت پر رکھے ٹائروں میں جمعرات کی شب ساڑھے 8 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث چھت پر رکھے ٹائروں میں آگ لگی جس کی اطلاع بروقت دیے جانے کے باوجود تعلقہ سٹی کی4 فائر بریگیڈ گاڑیوں میں سے کوئی بھی موقع پر نہ پہنچ سکی جس پر لطیف آباد سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جو ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی، جس کے باعث آگ پھیل گئی اور علاقے میں ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔


فائر بریگیڈ کی تاخیر پر علاقہ مکینوں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے احتجاج بھی کیا۔ ایکسپریس نیوز پر خبرنشر ہونے کے بعد کہ تعلقہ سٹی کی فائر بریگیڈ گاڑیاں ڈیزل نہ ہونے کے باعث کھڑی ہیں۔

تعلقہ کے ایک افسر نے فائر بریگیڈ گاڑیوں کو ورکشاپ میں موجود ٹھکیدار سے ڈیزل لینے کی ہدایت کی تاہم ٹھیکیدار کا کہنا تھا کہ وہ صرف15,15 لیٹر ڈیزل دے سکتا ہے جو کہ مذکورہ گاڑیوں کیلیے انتہائی ناکافی تھا۔

تاہم موقع پر پہنچ جانیوالی گاڑیوں نے آگ بجھانے کا کام بھی کیا لیکن اس دوران تاخیر کے باعث آگ 8 دکانوں کی پوری چھت پر رکھے ٹائروں کو لپیٹ میں لے چکی تھی، فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
Load Next Story