بپاشا باسو کی ہارر فلم ’’کری ایٹر3D‘‘ ایک مرتبہ پھر التوا کا شکار
فلم کی ریلیزاجے دیوگن کی ’’سنگھم ریٹرنز‘‘کے باعث ملتوی ہوئی،اب 12 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ،ہدایتکار
پاکستانی اداکار عمران عباس اچھا اور محنتی اداکار ہے اس کے ساتھ کام کرتے ہوئے محسوس نہیں ہوا کہ اس کاکسی دوسرے ملک سے تعلق ہے ،بپاشا فوٹو : فائل
بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کی پاکستانی اداکارہ عمران عباس کے ساتھ ہارر فلم ''کری ایچر3D''(Creature 3D) کی ریلیز ایک مرتبہ بھر التوا کا شکار ہوگئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اس فلم کو 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب اسے 12 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ہدایتکار وکرم بھٹ فلم کی ریلیز ملتوی ہونے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کے مطابق وہ باکس آفس پر اجے دیوگن کی فلم سنگھم ریٹرنز کے ساتھ مقابلے سے بچ گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں وکرم بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ میری اور بھوشن کمار کی بڑے بجٹ کی فلم ہے ہم نے اپنی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ اجے دیوگن کی فلم سنگھم ریٹرنز جو 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے کی وجہ سے تین ہفتے آگے کر دی ہے اور اب سے 22 اگست کے بجائے 12ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
ادھر بھوشن کمار کا کہنا ہے کہ وکرم بھٹ نے فلم کی عکس بندی عالمی معیار کے مطابق کی ہے اور یہ بھارتی فلم بینون کے لیے ایک بہترین تحفہ ہوگی ۔انھوںنے بتایا کہ ان دنوں فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا جب کہ ہم نے اس کی تشہری کرنے کے لیے مکمل شیڈول بھی تیار کرلیا ہے اور جلد ہی پوری کاسٹ اس سلسلہ میں مداحوں کے درمیان ہوگی ۔
بپاشا باسوجو اس سے پہلے وکرم بھٹ کی ہدایتکاری میں 2 ہارر فلموں ''راز'' اور ''راز 3'' میں اداکاری کرچکی ہیں کا کہنا ہے کہ وکرم بھٹ کے ساتھ تیسری ہارر فلم میں بھی کام کرنے میں بہت ہی مزا آیا امید ہے یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں بالی ووڈ میں کئی پاکستانی اداکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں عمران بھی ایک اچھا اور محنتی اداکار ہے اس کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ محسوس نہیں ہوا کہ اس کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے۔ ادھر اطلاعات کے مطابق بپاشا کی اس فلم کا جو انوشکا شرما کی فلم این ایچ 10سے باکس آفس پر جوڑ پڑ گیا ہے کیونکہ اسے بھی اسی روز یعنی 12ستمبر کو ہی ریلیز کیا جارہا ہے۔