گستاخانہ فلم کا مقصدمذاہب میں تصادم کوہوادیناہےعلامہ ناصر
ہم اس کی پر زورمذمت کرتے ہیں:اکرم مسیح گل ’’کل تک‘‘میں جاویدچوہدری سے گفتگو
فلم اور املاک کو نقصان پہنچانا دونوں قابل مذمت ہیں، فرزانہ ہادی’’کل تک‘‘ میں گفتگو فوٹو : فائل
MONTARGIS, FRANCE:
سیکریٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ مغرب میں پہلے بھی حضرت عیسیٰ،حضرت موسیٰ،حضرت مریم اور اب حضور کی شان میں گستاخانہ فلمیں بن چکی ہیںجن کا مقصد دنیا کے دوبڑے مذاہب میں تصادم کو ہوادینا اور دین سے دوری پیدا کرنا ہے ۔
امریکی لابی میں کئی ایسے لوگ موجودہیں جو اپنے مقاصدکے لیے امریکاکواستعمال کرتے ہیں ۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''کل تک'' میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ سارے پاکستان کو متحد ہوکر احتجاج کرناچاہیے امریکاپچھلے کئی سالوں سے اقوام متحدہ کے قوانین کی پامالی کررہا ہے وہ اپنی طاقت کے بل بوتے پر دنیا پر قبضہ اوراپنی مرضی چلانا چاہتاہے ۔عمران کووزیرستان کے بجائے امریکی سفارتخانے کی طرف جاناچاہیے۔سربراہ شباب اسلامی اتحاد مفتی حنیف قریشی نے کہاکہ مغربی حکومتیں ہمیشہ اپنے لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کرتی ہیں کہ مسلمان تو وحشی قسم کے لوگ ہیں جب کسی مسلمان کے جذبات کو مجروح ہوتے ہیں اور وہ مشتعل ہوتا ہے تو پھر یہ اس کو منفی انداز میں پیش کرتے ہیں ۔
حکومت علما میڈیا اور عوام کو متحد ہوناچاہیے کوئی مسلمان آٹا چینی پٹرول کے بغیر تورہ لے گا لیکن اپنے نبی کی شان میں گستاخی پرچپ نہیں رہے گا۔وزیرمملکت برائے قومی ہم آہنگی اکرم مسیح گل نے کہاکہ گستاخانہ فلم کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس موقع پر ہم مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔جب قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی تومیں نے خود اس پر دستخط کیے تھے ۔مغرب آزادی اظہارکی آڑ میں مذاہب کی توہین کررہا ہے وہ مذاہب میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انسانی حقوق کی ترجمان فرزانہ باری نے کہاکہ مذاہب کی توہین جنونیت اور انتہاپسندی ہے جو مغرب میں بھی بڑھ رہا ہے ایسے واقعات سے اسلامی ممالک میں انتہاپسندی فروغ پائی ہے ۔