قصبہ کالونی کالعدم تنظیم کے 5ملزمان گرفتار خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد
تعلق عابد مچھر گروپ سے ہے،ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل ،بھتہ خوری اور رکشا بم دھماکوں میں بھی ملوث ہیں، رینجرز
قصبہ کالونی میں رینجرز کے آپریشن کے دوران گرفتار کیے جانے والے ملزمان اور ان سے برآمد ہونے ولا اسلحہ صحافیوں کو دکھایا جارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
GILGIT:
سندھ رینجرز نے قصبہ کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں بنانے کا سامان، بال بیرنگ پلیٹ، دھماکا خیز مواد، ڈیٹو نیٹر گرنیڈ، آوان بم، اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان کا تعلق عابد مچھر گروپ سے ہے اور گرفتار ملزمان شمالی وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں، گرفتار کیے جانے والے ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری اور شہر میں ہونے والے رکشے بم دھماکوں میں بھی ملوث ہیں، یہ بات رینجرز کے لیفٹینٹ کرنل محمد عتیق نے گزشتہ روز ہیڈ کوارٹرز91 ونگ سائٹ ایریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،انھوں نے مزید بتایا کہ سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر قصبہ کالونی میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس پر رینجرز اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس بنانے کا سامان، دھماکا خیز مواد ، بال بیرنگ پلیٹس، گرینڈ، آوان بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
لیفٹینٹ کرنل محمد عتیق نے بتایا کہ انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی بال بیرنگ پلیٹس تیار حالت میں ہیں جسے ڈیٹونیٹر سے منسلک کیا جانا باقی تھا، انھوں نے بتایا کہ رینجرز نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا لعدم تنظیم عابد مچھر گروپ سے ہے اور گرفتار ملزمان کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان پولیس اہلکاروں کی کلنگ، بھتہ خوری اور شہر میں ہونے والے رکشے کے ذریعے بم دھماکے کرنے کے وارداتوں میں ملوث ہیں، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی تفتیش جاری ہے، مزید بھی انکشافات متوقع ہیں۔