پرتگال کے سر پر اخراج کا خطرہ منڈلانے لگا
امیدوں کے محور کرسٹیانو رونالڈو کی بے جان پرفارمنس نے پہلے ہی راؤنڈ کے بعد گھر واپسی کے قریب پہنچا دیا
امریکا اور جرمنی کی اگلے مرحلے میں رسائی کیلیے ڈرا ہی کافی، بیلجیئم و جنوبی کوریا کا سامنا،الجزائرکی روس سے معرکہ آرائی۔ فوٹو: فائل
فٹبال ورلڈکپ میں پرتگال کے سر پر اخراج کا خطرہ منڈلانے لگا، امیدوں کے محورکرسٹیانو رونالڈو کی بے جان پرفارمنس نے ٹیم کو پہلے ہی راؤنڈ کے بعد گھر واپسی کے قریب پہنچا دیا۔
جمعرات کو گھانا کیخلاف آخری میچ ہو گا، منفی 4 کی گول اوسط رکھنے والی ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح کے باوجود امریکا کی جرمنی سے شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا، دونوں ممالک ڈرا پر بھی ناک آئوٹ مرحلے تک جا سکتے ہیں، جرمن اسٹرائیکر میرسلوو کلوز میگا ایونٹ میں زیادہ گول داغنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے قریب ہیں۔ گروپ ' ایچ' میں پہلے ہی پری کوارٹر فائنل میں رسائی پانے والی سائیڈ بیلجیئم کو آخری لیگ میچ میں جنوبی کوریا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
الجزائر کی ٹیم روس کو پچھاڑ کر ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنانے کیلیے پُراعتماد ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20ویں فٹبال ورلڈ کپ کا ابتدائی رائونڈ جمعرات کو مکمل ہوجائیگا، آخری روز گروپ 'جی ' اور ' ایچ ' کے میچز کھیلے جائیں گے، پرتگال کو پہلے رائونڈ سے ہی اخراج کا سامنا ہے، کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم گھانا کیخلاف میدان سنبھالے گی، سال کے بہترین پلیئر کا فیفا ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو اسپینش لیگ میں اپنے حریف کلب بارسلونا کے لیونل میسی اور برازیلین ہیرو نیمار کے برعکس بالکل ناکام رہے ہیں۔
بائیں گھٹنے کی انجری بھی ان کیلیے مسئلہ بنی ہوئی ہے، جرمنی کے ہاتھوں 4-0 سے شکست اور امریکا کیخلاف 2-2 سے ڈراکی بدولت پرتگالی ٹیم محض ایک پوائنٹ ہی اپنے نام جوڑ پائی، اس کا گول اوسط منفی 4 ہے، گھانا کیخلاف کم از کم 6 گول سے کامیابی کے باوجود اسے گروپ کے دوسرے مقابلے میں جرمنی کی امریکا سے شکست بھی درکار ہوگی، دونوں ٹیمیں مقابلہ ڈرا کرنے کی صورت میں یکساں طور پر 5،5 پوائنٹس لے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ سکتی ہیں۔
جرمن اسٹرائیکر میرسلوو کلوز کے پاس سابق برازیلین اسٹرائیکر رونالڈو کے ورلڈ کپ میں زیادہ گول کے ریکارڈکو توڑنے کا موقع ہوگا، دونوں اب تک 15،15گولز کے ساتھ مشرکہ نمبر ون ہیں۔گروپ ' ایچ ' میں جنوبی کوریا کو ناقابل شکست بیلجیئم کیخلاف اپنی 2002 کی جادوئی اسپرٹ درکار ہوگی، یورپی ٹیم کیخلاف بڑی فتح ہی اسے اگلے مرحلے میں پہنچانے کا باعث بن سکتی ہے، سردست ایشائی ٹیم روس سے ڈرا اور الجزائر کیخلاف 2-4 کی ناکامی پر ایک پوائنٹ ہی لے سکی ہے۔ الجزائر کی ٹیم روس کو پچھاڑ کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلیے پُراعتماد ہے، دونوں ٹیمیں جمعرات کو چوتھے میچ میں مقابل ہوںگی۔