اسلام آباد میں پرتشدد مظاہروں کی ذمے دار پنجاب حکومت ہے قمر کائرہ رحمن ملک
عدالتی تحقیقات کرائیں گے کہ کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو گاڑیوں میں بھر بھر کر کون اسلام آباد لایا،وزیر داخلہ
عدالتی تحقیقات کرائیں گے کہ کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو گاڑیوں میں بھر بھر کر کون اسلام آباد لایا،وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو.فوٹو ثنا
KARACHI:
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اوروفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ اسلام آباد میں پرتشددمظاہروں کی ذمے دارپنجاب حکومت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا وفاقی دارالحکومت میں پرتشدد مظاہرے پنجاب حکومت کی ایماپر ہوئے،عدالتی تحقیقات کرائیںگے کہ اسلام آباد میں کالعدم تنظیموںکے کارکنوںکوگاڑیوں میں بھربھر کر کون لایا۔ پنجاب حکومت کوتحریری طور پرمظاہرین کوروکنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈپلومیٹک انکلیومیںموجود افراد کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔ فوج الرٹ ہے اورضرورت پڑنے پر اسے طلب کیاجاسکتاہے۔ وزیر داخلہ نے کہاپرامن احتجاج ہر کسی کاحق ہے، لیکن مظاہروںمیں توڑپھوڑکی اجازت نہیں دی جائے گی، آج جلسے جلوسوںکی فضائی نگرانی کی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو گستاخانہ فلم سے متعلق خط لکھاجارہا ہے۔ علاوہ ازیں قمر زمان کائرہ نے کہا اسلام آباد میں ایک خاص مقصدکے تحت مظاہرین کوجمع کیا گیا، تمام گڑ بڑ کی ذمے دار پنجاب حکومت ہے، مظاہرین پنڈی اور مری سے آئے پنجاب حکومت کو انھیں روکناچاہیے تھا، ریڈ زون اورڈپلومیٹک انکلیو کی حفاظت کیلیے فوج کو طلب کرنا پڑا، غیر ملکی سفارت کاروں کی حفاظت حکومت کی ذمے داری ہے۔ حکومت پنجاب نے جان بوجھ کراپنی ذمے داری ادا نہیں کی، پنجاب حکومت مظاہروں کی پشت پناہی کررہی ہے۔
پنجاب حکومت کہاں ہے؟ وہ لوگوںکوکیوں نہیں روک رہی اور کیوں اپنی ذمے داری ادا نہیں کر رہی۔ قمر زمان کائرہ نے لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج پرامن رکھیں اورآج جمعہ کے روز منائے جانے والے یوم عشق رسول ﷺ کوسبوتاژ ہونے سے بچائیں اور وہ اس بات کو سمجھیں کہ انھیں ڈپلومیٹک انکلیو میں جمع کرنے والوں کے سیاسی مقاصد ہیں۔