سیکریٹری تجارت مذاکرات کا پہلا دور فضائی سروس اور ریلوے روابط پر اتفاق
بھارت کی500میگاواٹ بجلی فراہم کرنیکی پیشکش،پاکستان کی بینک شاخوں کے قیام کی خواہش ،آج اعلامیہ جاری ہوگا،3معاہدے متوقع
بھارت کی500میگاواٹ بجلی فراہم کرنیکی پیشکش،پاکستان کی بینک شاخوں کے قیام کی خواہش ،آج اعلامیہ جاری ہوگا،3معاہدے متوقع. فوٹو: فائل
لاہور:
پاکستان اوربھارت نے اسلام آباد اوردہلی کے درمیان پروازیں شروع کرنے ، لاہور سے امرتسر ولاہور سے لدھیانہ تک ریلوے لائن بچھانے اوردوہرے ٹیکسوں سے بچائوکے معاہدے پر نظرثانی کرنے پر اصولی اتفاق کیاہے۔
تاہم حتمی منظوری دونوں ممالک کے اعلی حکام دیںگے۔جمعرات کودونوں ممالک کے سیکریٹری تجارت سطح کے دوروزہ مذاکرات اسلام آبادمیںشروع ہوگئے، مذاکرات میں پاکستا نی وفدکی قیادت سیکریٹری تجارت منیر قریشی اوربھارتی وفدکی قیادت ایس آررائوکررہے ہیں، مذاکرات کے پہلے روز تجارتی اشیا کی فہرست سے ممنوعہ اشیاکونکالنے ، واہگہ کاراستہ کھولنے اور جنوبی ایشیا میں آزاد تجارت کے معاہدے کی روسے ایک دوسرے کو ترجیح دینے کے انتظامات پر غورکیا گیا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت اوردیگرشعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق کیا ،آج جمعہ کو بات چیت کا دوسرا راونڈ ہوگا جس کے بعد مُشترکہ اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے اختتام پر 3 معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، علاوہ ازیں بھارت نے پاکستان کو 500 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے، مذاکرات میں دونوں وفود ایک دوسرے کے بینکوں کی شاخیں کھولنے، بجلی اور پیٹرولیم کی مصنوعات سمیت دیگرمعاملات میںتعاون کا جائزہ بھی لیں گے، مذاکرات کے آغاز پر پاکستان کی طرف سے بھارت سے فروغ تجارت اوربینکوںکی شاخوں کے قیام کی خواہش کااظہارکیاگیا ، مذاکرات کے موقع پر سیکریٹر ی تجارت منیر قریشی نے کہاکہ پاکستان تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کیلیے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے، بھارت سے تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے، تاجر برادری کے تحفظات دور کیے جائیںگے ، بھارتی سیکریٹری تجارت نے کہاکہ مذاکرات کامقصد پاکستان اور بھارت کی تاجر برادری کو قریب لانا ہے،دنیا کی توجہ جنوبی ایشیا پر ہے ہم دونوں ممالک کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔