پاکستان ایشین جونیئر اسکواش کے ٹائٹل کے دفاع میں سرخرو
فائنل میں طیب اسلم نے ٹاپ سیڈ بھارتی حریف کُش کمار کو89 منٹ کے مقابلے میں 2-3 سے شکست دے دی
طیب نے اپنے سے بہتر رینک حریف کے سامنے خسارے میں جانے کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ فوٹو: فائل
پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش کے انفرادی ٹائٹل کا بھی کامیابی سے دفاع کرلیا۔
طیب اسلم نے فائنل میں ٹاپ سیڈ بھارتی حریف کُش کمار کو 89 منٹ کے میراتھن مقابلے میں 2-3 سے شکست دی۔اسکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور نائب صدر ایئر وائس مارشل رضی نواب نے طیب اسلم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے فتح کو ملک میں اسکواش کے سنہرے دور کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
ایران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق21 ویں جونیئرانفرادی اسکواش چیمپئن شپ کے جمعرات کو منعقدہ فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کے طیب اسلم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ٹاپ سیڈ بھارتی کُش کمار کو 2-3 سے زیر کرتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا، طیب نے اپنے سے بہتر رینک حریف کے سامنے خسارے میں جانے کے باوجود ہمت نہیں ہاری، وہ89 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو سرخرو کرانے میں کامیاب رہے، پہلے گیم میں طیب نے باآسانی 6-11 سے فتح حاصل کی، بھارتی کھلاڑی نے دوسرے گیم میں 7-11 اور تیسرے میں 9-11 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1-2 سے برتری حاصل کی۔
خسارے میں جانے کے باوجود طیب اسلم دباؤ کا شکار نہیں ہوئے اور چوتھے گیم میں حریف پلیئر کو 6-11 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔ پانچویں گیم میں دونوں کھلاڑیوں نے ایک، ایک پوائنٹ کیلیے سخت جدوجہد کی تاہم آخری لمحات میں عمدہ کھیل نے طیب کو 9-11 سے کامیابی دلادی۔ گذشتہ ایونٹ میں پاکستان کے علی بخاری نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایشین سینئر انفرادی ٹائٹل پاکستان کے عامر اطلس خان کے پاس ہے جنھوں نے گذشتہ برس اسلام آباد میں ایونٹ جیتا تھا،ٹیم ایونٹ کا رواں ماہ کے آغاز میں دفاع کیا جا چکا، ہانگ کانگ میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی ناصر اقبال، فرحان محبوب، فرحان زمان اور دانش اطلس خان نے کی تھی۔
ٹیم نے فائنل میں ملائیشین ٹیم کو 3-2 سے زیر کیا تھا۔ دریں اثنا ایشیا میں جونیئر سطح پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ، نائب صدر وائس ایئر مارشل رضی نواب اور سیکریٹری گروپ کمانڈر عامر نواز نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے عامر نواز نے کہا کہ طیب اسلم کی ٹائٹل کامیابی پاکستان کیلیے اہم سنگ میل ہے، اس سے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ اسکواش کے سنہری دور میں واپسی کی راہیں بھی کھل جائیں گی،انھوں نے کہا کہ ایونٹ کیلیے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی تھی، اب ہمارا اگلا ہدف ورلڈ جونیئراسکواش ہے جس میں علی بخاری، طیب اسلم ، عاصم خان اور اسرار احمد ممکنہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ عامر نواز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ 6 ماہ تک کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹاپ 30کی فہرست میں لے آئیں، پلیئرز نے اسی طرح محنت جاری رکھی تو بہت جلد پاکستان اسکواش میں ایک بار پھر سے حکمرانی حاصل کرلے گا۔