6 ریڈ اسنوکر میں محمد سجاد نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی
محمد آصف ناک آئوٹ کے دوسرے رائونڈ میں مات کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے
محمد سجاد نے 64 کھلاڑیوں کے ناک آئوٹ رائونڈ میں آسٹریلیا کے اسٹیو ڈانوہوئے کو 4-0 سے شکست دی۔ فوٹو:فائل
قومی کیوئسٹ محمد سجاد نے آسٹریلوی حریف کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔
سابق عالمی چیمپئن محمد آصف ناک آئوٹ کے دوسرے مرحلے میں مات کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ مصر کے شہر شرم الشیخ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے لیگ رائونڈ میں چاروں میچ جیتنے والے محمد سجاد نے 64 کھلاڑیوں کے ناک آئوٹ رائونڈ میں آسٹریلیا کے اسٹیو ڈانوہوئے کو 4-0 سے شکست دی، انھوں نے یہ مقابلہ 38-18، 41-0، 49-0 اور 68-0 سے اپنے نام کیا، دوسری جانب آخری 96 کھلاڑیوں کے رائونڈ میں مصری مصطفی گیبالے کو 4-1 سے قابو کرنے والے محمد آصف اگلے مرحلے میں اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے۔
انھیں ویلز کے جیمی کلارک نے 4-1 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، آصف کے خلاف حریف کو 38-25، 28-42، 52-27، 62-06 اور 37-07 سے کامیابی ملی ، دوسری جانب ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں مذکورہ دونوں کھلاڑیوں پر مشتمل دفاعی چیمپئن پاکستان کی قومی ٹیم کا آخری 32 ٹیموں کے رائونڈ میں آسٹریلیا 2 سے مقابلہ شیڈول ہے۔