آباد ایکسپو تعمیراتی انڈسٹری میں پاکستانی مہارت اجاگر کریگی
شرکا کو ہر سہولت دینگے، تقریب سے محسن شیخانی، سلیم قاسم پٹیل اور حارث مٹھانی کا خطاب
کراچی: آباد ایکسپو کے سلسلے میں گیٹ ٹو گیدر میں آباد کے چیئرمین محسن شیخانی کیک کاٹ رہے ہیں، پروجیکٹ ہیڈ آباد ایکسپو حارث مٹھانی، سینئر وائس چیئرمین سلیم قاسم پٹیل ودیگر بھی موجود ہیں۔ فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس
شعبہ تعمیرات کی بین الاقوامی نمائش ''آباد ایکسپو 2014'' تعمیراتی انڈسٹری میں پاکستان کی مہارت، منصوبہ بندی اورصلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
یہ بات ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے جمعہ کی شب ''آباد'' انٹرنیشنل ایکسپو کے انعقاد سے متعلق منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس تقریب میں نمائش کے شرکا کے علاوہ کمپنیوں کے نمائندوں، اسپانسرز اور بلڈرزاینڈ ڈیولپرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محسن شیخانی نے کہا کہ نمائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع تعداد میں موجودگی آباد ایکسپو2014 کی تاریخی کامیابی کی قبل ازوقت نشاندہی کرتی ہے۔
تقریب سے آباد کے سینئروائس چیئرمین سلیم قاسم پٹیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی میں تعمیری صنعت بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اس صنعت سے جہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں وہیں معاشی ترقی بھی ہوتی ہے، اس صنعت سے دیگر صنعتوں کو بھی سہارا ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش کے دوران سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیاہے جس میں صنعت کے مواقع اور فوائد کو نمایاں کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین ساؤتھ ریجن اور پراجیکٹ ہیڈ آباد ایکسپو حارث مٹھانی نے تمام شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں نمائش کے اسپانسرز، نمائش میں شامل ہونے والی کمپنیوں اور دیگر کی تفصیلات اور نمائش کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلڈرز، ڈیولپرز اور دیگر منسلکہ صنعتوں کے تعاون اور ان کی نمائش میں شرکت کے لیے خدا کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم انٹرنیشنل وفود اور کمپنیوں کی دلچسپی اور ان کی سپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں، انہیں کراچی میں ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے تاکہ سمندر پار سے آنے والے شرکا کو نمائش میں شرکت کے لیے آسانی ہو۔ اس موقع پر آباد اور اس سے منسلک صنعتی شعبوں کے نمائندوں اسپانسرز، بدر ایکسپو سلوشنز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، احتشام باری، ڈائریکٹر سیلز جعفر عباس بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ آباد انٹرنیشنل ایکسپو 2014 کراچی ایکسپو سینٹر میں 12اگست سے 14اگست تک منعقد ہوگی جبکہ نمائش کا انتظام بدر ایکسپو سلوشنز نے کیا ہے۔