سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی کے الیکٹرک کا وعدہ
تراویح کے دوران مساجد کو بجلی کے تعطل سے استثنیٰ دیدیا گیا، گیس کمپنی سے اظہار تشکر
تراویح کے دوران مساجد کو بجلی کے تعطل سے استثنیٰ دیدیا گیا، گیس کمپنی سے اظہار تشکر۔ فوٹو: فائل
کے الیکٹرک نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیدنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سحری اور افطار کے اوقات میں تجارتی اور رہائشی علاقوں میںبلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ شہر کی اہم مساجد کو بھی تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، کے الیکٹرک 2010 سے رمضان کے مہینے میں مذہبی جوش و جذبے کے تحت شہریوں کو یہ سہولت فراہم کررہی ہے، ترجمانِ کے الیکٹرک نے مزید کہا "اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور تکنیکی خرابیوں/ٹرپنگ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے میں فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
کے الیکٹرک کا ٹرانسمیشن نظام 63 گرڈ اسٹیشنز، 2500 سب اسٹیشنز اور 20,000 پی ایم ٹیز پر مشتمل ہے، کے الیکٹرک تقریباً 1400فیڈرز کے ذریعے کام کررہی ہے جو 6500 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اتنے بڑے نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی کا آناممکن ہے جوگرڈ اسٹیشنز میں ٹرپنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش کا باعث بنتی ہے ،اس کا موازنہ لوڈشیڈنگ سے نہیں کیا جانا چاہیے، کے الیکٹرک نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کینپ کے پلانٹ سے بجلی کی فراہمی رمضان سے قبل واپس لانے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ مقدس مہینے کے دوران کے الیکٹرک کو مناسب گیس پریشرکو یقینی بنانے کیلیے سوئی سدرن گیس کے شکر گزارہیں۔