گینگ وار کارندوں سمیت 177 ملزم گرفتار کرلیے گئے
ارشد پپو قتل کیس میں نامزد سب انسپکٹر چاند خان چھاپے سے پہلے فرار ہوگیا
ارشد پپو قتل کیس میں نامزد سب انسپکٹر چاند خان چھاپے سے پہلے فرار ہوگیا۔ فوٹو: فائل
پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 177 ملزمان کو گرفتار و حراست میں لیکر ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لیاری چیل چوک پاکستان ہوٹل والی گلی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 اورعثمان آباد غازی نگر گلی نمبر ایک سے الانہ نامی شخص کو حراست میں لیکر اسلحہ بر آمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے، رینجرز ترجمان کے مطابق زیر حراست ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔
ذرائع کے مطابق بغدادی پولیس نے ارشد پپو قتل کیس میں نامزد ملزم سابق ایس ایچ او کلا کوٹ سب انسپکٹر چاند خان نیازی کی گھر پر چھاپہ مارا تاہم چاند خان نیازی کو بغدادی تھانے کے ایک سب انسپکٹر نے اطلاع کردی جس پر وہ موقع سے فرار ہو گیا ، ایس ایچ او بغدادی نے چاند خان نیازی کے بیٹے کو حراست میں لے لیا،بغدادی پولیس نے چاند خان نیازی کے بیٹے کو کہا کہ اپنے والد کو فون کر کے بلائے تاہم چاند خان نیازی کا موبائل فون بند ملا چاند خان نیازی کے بیٹے کو چھوڑ دیا گیا، پولیس نے 100 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔