بجلی کی بندش کے باعث کراچی کو ڈیڑھ کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل
رمضان المبارک قریب آتے ہی شہر کو پانی فراہم کرنےوالے اہم پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی منقطع کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،
بجلی کی فراہمی بند ہونے اور پمپنگ نہ ہونے سے کراچی کو ہفتہ کے روز ایک کروڑ 50لاکھ گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا، فوٹو :ایکسپریس / فائل
کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند ہونا معمول بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے جمعہ اورہفتہ کی درمیانی رات ایک بجکر45 منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور کے تھری نظام فراہمی آب کو بجلی کی فراہمی بند کردی گئی جو ڈھائی بجے رات کو بحال کی گئی اس وجہ سے فیز فور کے پمپوں کے ذریعے2 بجکر 45 منٹ اور کے تھری نظام کے تحت چلنے والے پمپوں کے ذریعے رات3 بجے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کی جاسکی۔
ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے ترجمان کے مطابق شہر میں بارشیں نہ ہونے اور حب ڈیم سے پانی کی فراہمی منقطع ہونے سے پیدا قلت آب کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے،بجلی کی فراہمی بند ہونے اور پمپنگ نہ ہونے سے کراچی کو ہفتہ کے روز ایک کروڑ 50لاکھ گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا، ڈیڑھ کروڑ گیلن پانی کی کمی کے باعث شہر کے زیادہ تر علاقے متاثر ہوئے ہیں اور اگر بجلی کی غیر اعلانیہ بندشں کا یہ سلسلہ نہ رکا تو خدشہ ہے کہ رمضان المبارک میں پانی کا بحران مزید سنگین صورت اختیار کرلے گا۔