کراچی میں گلی سے گزرتی لڑکیوں سے واردات ملزم پرس چھین کر فرار

لڑکی نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے دھکا دیا، دیگر لڑکیاں گھبرا گئیں، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی

(فوٹو : فائل)

شادمان ٹاؤن میں گلی سے گزرتی ہوئی دو لڑکیوں سے بائیک سوار ملزم پرس چھین کر فرار ہوگیا، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شادمان ٹاؤن سیکٹر 14 بی میں گلی سے گزری والی دو لڑکیوں سے موٹر سائیکل سوار ملزم چھینا جھپٹی کرکے فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم گلی سے گزرنے والی دولڑکیوں کو دیکھ کر اپنی موٹرسائیکل روک کر اتر جاتا ہے اور ایک لڑکی سے پرس چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہونے لگتا ہے کہ متاثرہ لڑکی موٹر سائیکل سوار ملزم کو پکڑ لیتی ہے تاہم ملزم لڑکی کو دھکا دے کر گرادیتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے، واقعے کے بعد دونوں لڑکیوں کو گھبرا کر اِدھر اُدھر بھاگتے اور گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Load Next Story