رقاصہ مہر حسن امریکی این جی او سے ملکر خواتین کیلیے کام کرینگی

جنسی تشدد کا شکار خواتین کو رقص اور میوزک کے ذریعے علاج کی سہولت دے رہے ہیں، اداکارہ

جنسی تشدد کا شکار خواتین کو رقص اور میوزک کے ذریعے علاج کی سہولت دے رہے ہیں، اداکارہ فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ورقاصہ مہرحسن نے امریکا کی ایک این جی او '' انٹرنیشنل نیٹ ورک فاردی فی میل وکٹمز آف وائلنس ان پاکستان '' (آئی این آر ایف ڈبلیو پی ) کے ساتھ مل کرجنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے لیے کام شروع کردیا۔


انھوں نے حال ہی میں میوزک اوررقص کے ذریعے ایک نیا پروگرام متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے این جی اومیں لائی جانیوالی خواتین کے علاج کے ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے۔ امریکا سے فون پربات کرتے ہوئے مہر حسن نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ امریکا اوربھارت میں اداکاری کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے لیکن میں نے اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے ایسی خواتین کے علاج کا نیا پروگرام متعارف کروایا ہے جس سے تیزی کے ساتھ تشدد کانشانہ بننے والی خواتین میں بہتری آرہی ہے۔

میرے اس پروگرام کوامریکی حکومت نے بھی سراہا ہے اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انھوںنے بتایاکہ میں ہفتے میں تین دن امریکی این جی اومیں وقت دیتی ہوں جہاں جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین جواپنا تشخص کھوبیٹھتی ہیں کومیوزک اوررقص کے ذریعے علاج کیا جاتاہے۔ اس پروگرام کی مدد سے زیرعلاج خواتین کے رویوں میں خاصی تبدیلی آئی ہے اوروہ اب بہترمحسوس کررہی ہیں۔
Load Next Story