نائیجیریا نے فتح کا خواب آنکھوں میں سجالیا آج فرانس سے ٹاکرا ہوگا
موسیٰ پھرجادوجگانے کیلیے تیار، وکٹرموسس بھی فٹ ہوگئے، جرمنی کی ٹیم کورائونڈ 8 میں جگہ بنانے کیلیے الجزائرکا چیلنج
موسیٰ پھرجادوجگانے کیلیے تیار، وکٹرموسس بھی فٹ ہوگئے، جرمنی کی ٹیم کورائونڈ 8 میں جگہ بنانے کیلیے الجزائرکا چیلنج درپیش فوٹو؛فائل
نائیجیریا نے کوارٹر فائنل میں رسائی کا خواب آنکھوں میں سجالیا، پیر کو فرانس سے ٹاکرا ہوگا۔
کامیابی کی صورت میں رائونڈ 8 میں پہنچنے والی پہلی مغربی افریقن ٹیم بن جائے گی، وکٹر موسس بھی فٹ ہوگئے، جرمنی بھی الجزائر کیخلاف صف آرا ہوگا، افریقی سائیڈ 32 برس پرانا حساب چکتا کرنے کیلیے پرعزم ہے۔تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ میں نائیجیریا پری کوارٹر فائنل میں پیر کو فرانس کے مقابل آئیگا، نائیجیریا نے بونس تنازع حل ہونے کے بعد اس میچ کیلیے بھرپورتیاریاں کرلیں، ایران کیخلاف بغیر کسی گول کے میچ ڈرا کرنے والی نائیجیرین ٹیم نے بوسنیا کیخلاف 0-1 اور ارجنٹائن کے ہاتھوں2-3 کی شکست کے بعد رائونڈ16میں جگہ بنائی تھی۔
ارجنٹائن کیخلاف دونوں گول داغ کر شہرت سمیٹنے والے احمد موسیٰ نے بی بی سی سے بات چیت میں کہاکہ ہمیں اپنے دفاع کو بہتر بناتے ہوئے چانسز لینا پڑیں گے، ہمیں ارجنٹائن کیخلاف میچ سے سیکھنا چاہیے، دوسرے رائونڈ میں فتح ہی ہمیں آگے بڑھاسکتی ہے، اللہ نے چاہا تو ہم تاریخ رقم کریں گے، لیکن دعائوں کے ساتھ سخت محنت بھی ضروری ہے،ہمیں فرانس کیخلاف بھی اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، وکٹر موسس بھی پٹھے میں تکلیف سے نجات حاصل کرچکے ہیں، انھوں نے گذشتہ دنوں ٹیم کے دیگر پلیئرز کے ہمراہ ٹریننگ بھی کی، اولین باہمی مقابلے میں نائیجیریا نے فرانس کو 0-1 سے شکست دے رکھی ہے،دوسری جانب فرانسیسی ٹیم ماضی میں پہلا مرحلہ عبور کرنے کے بعد ہر بار کم از کم سیمی فائنل تک ضرور پہنچی ہے۔
اس مرتبہ بھی فٹبال ماہرین انھیں بھی ٹرافی کا مضبوط دعویدار خیال کررہے ہیں لیکن فرنچ ٹیم کے سینٹر بیک لورینٹ کوسینسلی ذرا محتاط انداز اختیار کیے ہوئے ہیں، انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا پہلا ہدف گروپ مرحلہ عبور کرنا تھا اور اب ہمارے لیے ہر ممکن حد تک آگے سے آگے بڑھنا ہے لیکن ہمیں مشکل حریفوں کا سامنا رہے جس میں ہمیں شکست بھی ہوسکتی ہے،کوسینسلی کو سینٹرپوزیشن پر رافیل ورنے کے ساتھ میدان میں اتارا جائیگا جبکہ ماماڈو شاکو تھائی انجری کے سبب شاید یہ مقابلہ نہیں کھیل پائیں، یوہان کیبائی معطلی ختم ہونے کے بعد یہ میچ کھیلیں گے، اسی طرح پال بوگبا کی جگہ کو موسی سیساکو سے خطرہ درپیش رہے گا۔
ایکواڈور کیخلاف آرام پانیو الے فرنچ پلیئر میتھیو ویلبینا کی بھی واپسی ہوگی، تاہم کوچ ڈیڈائر ڈیس چیمپس کو انتونی گریزمان اور اولیور گیرائوڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، جو اسٹار کریم بینزیما کے ساتھ حریف گول پوسٹ پرحملے کریں گے۔ دن کے دوسرے میچ میں جرمن ٹیم الجزائر کو پچھاڑ کر رائونڈ8میں جگہ بنانے کیلیے کوشاں ہوگی، حیران کن طور پر دونوں باہمی مقابلے الجزائز نے جیت رکھے ہیں، الجرائز نے 4 جبکہ جرمن ٹیم نے ایک گول بنایا۔
الجزائر کی نگاہیں جرمن سائیڈ سے ماضی کا حساب بے باق کرنے پر لگی ہوئی ہیں، اسپین میںمنعقدہ 1982ورلڈکپ میں الجزائز کی ٹیم گروپ مرحلے میں دو فتوحات کے باوجود جرمنی کی وجہ سے پہلے رائونڈ تک محدود رہنے پر مجبور ہوگئی تھی، 32 سال قبل الجزائر متنازع طور پرگول اوسط کی وجہ سے پہلے رائونڈ تک محدود رہا تھا، اگرچہ گروپ مرحلے پر مغربی جرمنی کو الجزائز نے 2-1 سے مات دی تھی، یہ مقابلہ تاریخ میں'دی گیم آف شیم' کے طور پریاد رکھا جاتا ہے۔