ومبلڈن ٹینس سرینا کی چھٹی نے شراپووا کو ’’ہاٹ فیورٹ‘‘ بنادیا
روسی اسٹار کو آج جرمن حریف اینجلیک کیربر کا چیلنج درپیش ہوگا
راجرفیڈرر نے بھی پری کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا، ٹومی روبریڈو مقابل آئیں گے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل
ومبلڈن میں ہفتے کی شب سرینا ولیمز کی غیرمتوقع شکست کے بعد سیزن کے تیسرے گرینڈ سلم میں ویمنز ٹرافی کیلیے روسی اسٹار ماریا شراپووا ''ہاٹ فیورٹ'' بن گئیں۔
روسی ساحرہ کو اب کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلیے جرمن حریف اینجلیک کیربر کا چیلنج درپیش رہے گا جبکہ ان کی روایتی حریف اور پانچ مرتبہ کی سابق چیمپئن سرینا ولیمز اسی مرحلے پر فرنچ پلیئر آلیز کورنیٹ کے ہاتھوں 1-6،6-3 اور6-4 کی شکست سے دوچار ہوگئیں، مینز سنگلز میں راجرفیڈرر نے بھی پری کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا، ٹومی روبریڈو مقابل آئیں گے، ٹاپ سیڈ نووک جوکووک فرنچ حریف سونگا کیخلاف میدان سنبھالیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سرینا ولیمز کی چھٹی ہوجانے کے بعد سیزن کے تیسرے گرینڈ سلم میں ویمنز ٹرافی کیلیے روسی اسٹار ماریا شراپووا ''ہاٹ فیورٹ'' بن گئیں، سرینا کی شکست ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ ہے، ان سے قبل سیکنڈ سیڈ چینی پلیئر لینا کا سفر بھی تمام ہوچکا ہے۔
اگر سرینا اپنا سفر جاری رکھتیں تو ممکنہ طور پر کوارٹر فائنل میں ان کا ٹاکرا ماریا شراپووا سے ہوسکتا تھا لیکن بظاہر سرینا کی ناکامی کی صورت ماریا کے راستے سے بڑی دیوار گرگئی ہے، سرینا سے گذشتہ 15 باہمی مقابلوں میں ماریا کو شکست کا سامنا رہا ہے لیکن انھوں نے گذشتہ ماہ فرنچ اوپن کی صورت کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلم اپنے نام کیا ہے، وہ 2004 میں جواں سالی میں ومبلڈن چیمپئن بنی تھیں لیکن اس کے بعد سے وہ دوسری مرتبہ گراس کورٹ گرینڈ سلم ٹرافی کو دوبارہ اپنے قبضے میں نہیں کرپائی ہیں،10 برس قبل17سالہ ماریا نے فائنل میں سریناولیمز کو ٹھکانے لگاکر خاصی شہرت سمیٹی تھی، سرینا کے ایونٹ سے باہر ہوجانے کے بعد اب 5 سیڈ ماریا شراپووا کے پاس دوسری مرتبہ ومبلڈن چیمپئن بننے کا سنہری موقع ہے۔
اتوار کو ومبلڈن میں آرام کے بعد پیر کودوبارہ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہوگا، جس میں ماریا شراپووا کو رائونڈ8 میں پہنچنے کیلیے جرمنی کی 9 سیڈ اینجلیک کیربر کا سامنا رہے گا، روسی پلیئر نے کہاکہ میں ومبلڈن میں اپنے ابتدائی تین میچز جیتنے پر بہت خوش ہوں، جس کی مجھے توقع تھی، میں سمجھتی ہوں کہ جیسے جیسے ایونٹ آگے بڑھے گا میری پرفارمنس میں بہتری آتی جائے گی، میں پہلے میچ کے موقع پر کچھ نروس تھی، لیکن پہلے گیم کے بعد میں نے بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کیا ہے، 2006 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ولیم سسٹرز ومبلڈن کے چوتھے رائونڈ میں شامل نہیں ہوپائی ہیں، گذشتہ دنوں وینس ولیمز کو جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے ٹھکانے لگادیا تھا۔
ماریا نے مزید کہا کہ میں دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے کوشاں ہوں، یہ کوئی پوشیدہ بات نہیں کہ یہ خاصا مشکل ہے لیکن میں اپنی اب تک کی پیش کردہ پرفارمنس سے خاصی حد تک مطمئن ہوں، لیکن ہر مرتبہ مختلف چیلنج درپیش ہوتا ہے،یاد رہے کہ فرنچ اوپن میں بھی سرینا ولیمز کو دوسرے رائونڈ میں حیران کن شکست ہوگئی تھی، جس کے بعد ماریا شراپووا نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا، دوسری جانب فرانس سے تعلق رکھنے والی 25 سیڈ فاتح آلیز کورنیٹ کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلیے خوبرو کینیڈین پلیئر ایوگینے بوچارڈ کا امتحان لیں گی، 2012 کی رنراپ اگنیسکا ریڈانسکا چوتھے رائونڈ میں ایکٹرینا ماکارووا کے مقابل میدان سنبھالیں گی، تھرڈ سیڈ سیمونا ہالیپ کو ایکٹرینا ماکارووا سے مسابقت کا سامنا رہے گا۔
پیٹرا کیوٹوا چینی حریف پینگ شوئی کا سامنا کریں گی، سابق ورلڈ نمبرون کیرولین ووزینسکی کا مقابلہ باربورا سے ہوگا، جنھوں نے تیسرے رائونڈ میں سیکنڈ سیڈ لینا کو ہرایا ہے۔مینز سنگلز میں راجرفیڈرر نے کولمبیا کے سانتیاگو گیرالڈو کو 6-3،6-1 اور6-3 سے مات دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، رائونڈ8 میں پہنچنے کیلیے انھیں اب اسپین کے ٹومی روبریڈو کا سامنا رہے گا، ٹاپ سیڈ نووک جوکووک فرنچ حریف جوئے ولفریڈ سونگا کیخلاف میدان میں اتریں گے، اینڈی مرے کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلیے کیون اینڈرسن کے چیلنج درپیش ہوگا، سیکنڈ سیڈ رافیل نڈال آسٹریلیا کے نک کریگوئس کو پچھاڑ کر رائونڈ8 میں جگہ بناسکتے ہیں۔