طاہرالقادری کیخلاف ٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات تیز
ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن اورایف بی آرسے ریکارڈ حاصل کرلیا، اثاثوں کی تفصیلات جمع کرلیں
ایف بی آر اورالیکشن کمیشن سے بھی طاہرالقادری کے گوشواروں اور ٹیکس سے متعلق ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کے خلاف ٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کومزید تیزکردیا۔
الیکشن کمیشن اورایف بی آرسے ریکارڈ حاصل کرلیاگیا۔ طاہر القادری اورمنہاج القرآن کے اثاثوں کی کافی حد تک تفصیلات اکٹھی کرلی گئیں۔ اتوار کوذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے علامہ طاہرالقادری کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی تحقیقات کوآگے بڑھاتے ہوئے ان کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں جبکہ ایف بی آر اورالیکشن کمیشن سے بھی طاہرالقادری کے گوشواروں اور ٹیکس سے متعلق ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طاہر القادری اور منہاج القرآن کے اثاثوں کی تفصیلات ملنے کے بعدایف آئی اے تمام ریکارڈکا تجزیہ کرے گی اور ان کے اکائونٹس میں آنے والی رقوم کے ذرائع کوبھی چیک کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد طاہر القادری کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے انھیں تحریری سوالنامہ بھجوائے گا جس کے بعد جوابات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔