پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی سے استعفے لینے کا فیصلہ
پارٹی قیادت اورحکومتی بڑوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے ارکان کوذہنی طور پر تیارکرلیں
پارٹی قیادت اورحکومتی بڑوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے ارکان کوذہنی طور پر تیارکرلیں۔ فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوامیں پارٹی قیادت اور حکومتی بڑوں کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے استعفے لینے کے بارے میں اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے جسکے تحت پی ٹی آئی کے ارکان کی ذہن سازی کے بعدان سے استعفے حاصل کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایاکہ پختونخوا میں تحریک انصاف کے ارکان کوتو تاحال باقاعدہ طور پر اپنے استعفے پارٹی قیادت یاوزیراعلیٰ کے حوالے کرنیکی کوئی ہدایت نہیں کی گئی تاہم پارٹی قیادت اورحکومتی بڑوں کو یہ ہدایات ضروردی گئی ہیں کہ وہ اپنے ارکان کوذہنی طور پر تیارکرلیں جسکے بعد ان سے استعفے لے لیں تاکہ اگر اسمبلی کو تحلیل کرنے کے حوالے سے پارٹی کے اندرسے مخالفت کاسامنا ہوتو اس صورت میں مذکورہ استعفوں کواستعمال کیاجاسکے۔