حیدرآباد گورنر آئی ٹی پروگرام کے ٹیسٹ میں دوسرے روز بھی ہزاروں امیدواروں کی شرکت
بارش کے باعث کئی امیدوار پرچہ چھوڑ کر بھاگ گئے، امیدواروں کا شدید گرمی میں ٹینٹ کا انتظام نہ ہونے کا شکوہ
فوٹو: فیس بک
گورنر انیشیٹو پروگرام کے تحت آئی ٹی کورس میں داخلے کے خواہشمند ہزاروں امیدواروں نے دوسرے روز بھی ٹیسٹ میں حصہ لیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی صابر قائمخانی نے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کا دورہ کرکے ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا، دوسرے روز چھ سے سات ہزار طلبہ و طالبات نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔
ٹیسٹ کا یہ سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔ ٹیسٹ دیتے ہوئے اچانک پڑنے والی بارش کے بعد کئی امیدوار پرچہ چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔
امیدواروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ شدید گرمی کے دوران بھی ٹینٹ کا بندوبست نہیں کیا گیا تھا۔