جائیداد کا جھگڑادلیپ کمار دو بھائیوں کے خلاف عدالت چلے گئے

دو فلیٹ دینے کے ’’انسانی بنیاد‘‘ پر وعدے کا بھائی احسان اور اسلم غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں

جس بنگلے میں بھائیوں کے ساتھ رہ رہا ہوں وہ اپنی کمائی سے 1953 میں خریدا، حلف نامہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اداکار دلیپ کمار جائیداد کے جھگڑے پر اپنے دو بھائیوں کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں۔


ایک انگریزی اخبار کے مطابق دلیپ کمار کے دو بھائیوں 82 سالہ احسان اور80 سالہ اسلم نے دعوٰی کیا ہے کہ دلیپ کمار نے ان دونوں کو 1200 مربع فٹ اور 800 مربع فٹ کے دو فلیٹ دینے کا معاہدہ کیا تھا۔ لیکن اب دلیپ کمار نے اپنی بیوی سائرہ بانو کے ذریعے کورٹ میں دائر کردہ حلف نامے میں کہا ہے کہ ان کے پاس بھائیوں کو دینے کے لیے مکان یا پیسے نہیں ہیں۔

حلف نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دلیپ کمار نے بھائیوں کے ساتھ یہ وعدہ ''انسانی بنیاد'' پر کیا تھا لیکن دونوں اس کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ دلیپ کمار نے اپنے حلف نامے میں دعوٰی کیا ہے کہ وہ جس بنگلے میں بیوی اور بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے وہ انھوں نے خود 1953ء میں اپنی کمائی سے خریدا تھا۔
Load Next Story