کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت 62 ملزمان گرفتار
مکروم سید موٹر سائیکل کے ذریعے دھماکا کرنے کا ماہر اور10افراد کے قتل میں ملوث تھا، پولیس
مکروم سید موٹر سائیکل کے ذریعے دھماکا کرنے کا ماہر اور10افراد کے قتل میں ملوث تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل
لاہور:
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم سمیت 62 ملزمان گرفتار کرلیے۔
کالعدم تنظیم کا کارندہ موٹر سائیکل کے ذریعے بم دھماکا کرنے کا ماہر جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد کے قتل میں ملوث تھا ، تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی نے اورنگی ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم مکروم سید کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزم بم بنانے کا ماہر ہے جبکہ وہ موٹر سائیکل کے ذریعے آئی ای ڈی ڈیوائس بنانے میں بھی مہارت رکھتا ہے اور شہر میں ہونے والے اس قسم کے کئی دھماکوں میں ملوث ہے ، ملزم نے پولیس اہلکاروں سمیت 10 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ، ملزم کو تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، علاوہ ازیں سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 66 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 61 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 5 پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم مارا گیا ، گرفتار ملزمان میں سے 22 کو اسلحہ، 14 کو منشیات ایکٹ ، 6 اشتہاری و مفرور شامل ہیں ۔