’’ٹرانسفارمر‘‘ کا ہیرو انتشار پھیلانے کے الزام میں گرفتار
شیا لابیوف کو مین ہٹن کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم سماعت کے بعد انھیں رہا کردیا
ہالی ووڈ اداکار نے سائنس فنکشن ٹرانسفارمرز کی پہلی 3 فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا ۔ فوٹو : فائل
لاہور:
امریکی اخبارات کے مطابق شیا لابیوف نیو یارک میں جاری براڈ وے گروپ کے میوزیکل پرگرام میں شرکت کے لیے شراب پی کر پہنچے اور اپنی سیٹ پر بیٹھتے ہی سگریٹ جلا لی۔
کچھ دیر بعد انھوں نے زور سے چیخنا شروع کردیا جس سے میوزک کے دلدادوں نے پریشان ہو کر پولیس کو بلا لیا تاہم ''ٹرانسفارمرز'' کے لابیوف پر ہیرو کا نشہ کچھ زیادہ ہی سوار تھا، انھوں نے پولیس کی بات بھی نہ مانی اور انھیں دھمکیاں دینا شروع کردیں ۔
جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا 'جہاں انھیں ایک رات گزارنی پڑی۔ پولیس نے لابیوف پر دخل اندازی اور غیر ذمے دارانہ رویہ اختیار کرنے کے چارج لگائے گئے اورانھیں مین ہٹن کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم سماعت کے بعد جج نے انھیں رہا کردیا۔شیا بیوف نے سائنس فنکشن ٹرانسفارمرز کی پہلی 3 فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا تھا لیکن شاید ان پر اب برا وقت آگیا ہے اسی لیے ٹرانسفارمرز فور میں ان کی جگہ ایلن کمنگ کو ہیرو کے طور پر لے لیا گیا ہے۔