’’ڈرٹی پکچر‘‘ جیسا بولڈ کردار ادا نہیں کرسکتی کرینہ کپور

چمبیلی میں بھلے کردار ادا کیا مگر ودیا جیسا بولڈ کردار کرنیکی ہمت مجھ میں نہیں،گفتگو

چمبیلی میں بھلے کردار ادا کیا مگر ودیا جیسا بولڈ کردار کرنیکی ہمت مجھ میں نہیں،گفتگو، فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور:
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ان میں ''ڈرٹی پکچرز'' فلم میں ودیا بالن کی طرح کسی بھی فلم میں اس طرح کا بولڈ کردار کرنے میں ہمت نہیں ہے۔


فلم''دی ڈرٹی پکچر' نے ودیا بالن کے کیریئر کو ایک نیا موڑ دیا تھا لیکن کرینہ کپور کا خیال ہے کہ وہ ایسی فلم کبھی نہیں کر پائیں گی۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ ''ایسا بولڈ کردار ادا کرنے کے لیے جو ہمت چاہیے وہ مجھ میں نہیں ہے۔

مجھے نہیں لگتا کہ میں کبھی ایسی فلم کر سکوں گی'' لیکن کرینہ نے اپنے کیریئر کی ابتدا میں فلم ''چمبیلی'' کی تھی اس میں ان کا کردار ایک جسم فروش لڑکی کا تھا۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے کرینہ نے کہا 'اس وقت میں نئی تھی مجھے اپنے آپ کو ثابت کرنا تھا لیکن اب مجھے کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے' فی الحال کرینہ کپور 'سنگھم ریٹرن' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story