اچھی فلمیں بنتی رہیں تو انڈسٹری کا بحران ختم ہوجائیگابہار بیگم
اس وقت جو بھی پروڈیوسرفلمیں بنا رہے ہیں وہ بڑی دلیری کامظاہرہ کررہے ہیں، گفتگو
اس وقت جو بھی پروڈیوسرفلمیں بنا رہے ہیں وہ بڑی دلیری کامظاہرہ کررہے ہیں، گفتگو، فوٹو: فائل
لاہور:
سینئر اداکارہ بہاربیگم نے کہا ہے کہ اگراسی طرح اچھی اورمعیاری فلمیں بنتی رہیں توپاکستان فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری آئے گی اوربحران کا خاتم ہوگا۔
ان خیالات کااظہار بہاربیگم نے ایک ملاقات کے دوران ''ایکسپریس'' سے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت جو بھی پروڈیوسرفلمیں بنا رہے ہیں ، وہ بڑی دلیری کامظاہرہ کررہے ہیں۔ اس سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ میرے سمیت سینئر اداکار جن میں ندیم ، مصطفی قریشی ، غلام محی الدین ، نغمہ بیگم اورنشوبیگم سمیت دیگر شامل ہیں کی صلاحیتوں سے بھرپورفائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔