کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کے تمام امیدوار ناکام

مضمون میں فیل ایم فل میں داخلے کے امیدوار انگریزی ٹیسٹ میں 80فیصداورپی ایچ ڈی کیلیے انگریزی ٹیسٹ میں90فیصدکامیاب

مضمون میں فیل ایم فل میں داخلے کے امیدوار انگریزی ٹیسٹ میں 80فیصداورپی ایچ ڈی کیلیے انگریزی ٹیسٹ میں90فیصدکامیاب۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے بزنس اسکول میں ایم فل؍ پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کے سلسلے میں دلچسپ اعداد وشمار سامنے آئے ہیں۔


اعداد وشمارکے بعد اب ایم فل؍ پی ایچ ڈی کے داخلوں کا معاملہ غیریقینی صورتحال کاشکار ہوگیا ہے، ایک ریٹائر چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر عبدالرحمن ذکی کی سربراہی میں چلنے والے اس شعبہ میں ایم فل کے داخلوں کے سلسلے میں انگریزی زبان کے منعقدہ ٹیسٹ میں80 فیصد جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے انگریزی کے منعقدہ ٹیسٹ میں90 فیصد سے زائد طلبا کامیاب ہوئے، ایم فل؍ پی ایچ ڈی کے داخلوں کے سلسلے میں متعلقہ مضمون کے ٹیسٹ میں یہی100 فیصد امیدوار فیل ہوگئے جس سے شعبہ کے متعلقہ مضمون کے لیے گئے پرچے اور اس کی ''اسسمنٹ''پرسوالات اٹھ گئے۔

اسسمنٹ کے مرحلے کوشکوک وشبہات کی نظرسے دیکھا جارہا ہے،اعداد و شمارکے مطابق اس شعبہ کے ایم فل کے ٹیسٹ کیلیے 78 امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوئے تھے جن میں سے 64 نے انگریزی کا ٹیسٹ پاس کرلیا، یہ تمام کے تمام امیدواروں کو مضمون کے ٹیسٹ میں فیل کیا گیا،پی ایچ ڈی کے داخلوں کیلیے 18میں سے 17 امیدواروں نے انگریزی کا ٹیسٹ پاس کیا لیکن پی ایچ ڈی کے یہ تمام امیدوار بھی مضمون کے ٹیسٹ میں فیل کردیے گئے،قابل ذکرامر یہ ہے کہ مضمون کے ٹیسٹ میں فیل ہونے والے امیدواروں میں جامعہ کراچی کے ایک موجودہ ڈین اورشعبہ طبعیات کے ایک سابق پروفیسرکے صاحبزادے بھی شامل ہیں،یہ دونوں امیدواربھی انگریزی کے ٹیسٹ میں پاس ہوئے۔
Load Next Story