راولپنڈی ایس ایچ او کا احسن اقدام بجلی کے بل سے پریشان شہری کو مجرم بننے سے بچالیا

بکرا چوری کرنے والے کے حلف پر مدعی اور پولیس نے اسے چھوڑ دیا، پولیس والوں نے رقم جمع کرکے اس کا بجلی کا بل بھردیا

(فوٹو : فائل)

راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے بجلی کے بل سے پریشان ہوکر بکرا چوری کرنے والے نوجوان کو عادی مجرم بننے سے بچالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانے میں ایک نوجوان کو بکرا چوری کرنے کے الزام میں تھانے لایا گیا، پولیس نے بکرا چوری کے الزام میں نوجوان کو پکڑا تو وہ حلف دینے لگا کہ عادی مجرم نہیں ہوں بجلی کا بل 12 سے 13 ہزار روپے آنے پر یہ حرکت کی۔

ایس ایچ او انسپکٹر بشارت نے تحقیقات کرتی ہوئے ملزم کا بجلی کا بل منگایا اور کرمنل ریکارڈ چیک کرایا تو ملزم کا کسی قسم کا کرمنل ریکارڈ نہ ملا، علاقے سے تصدیق کی گی تو پتا چلا کہ نوجوان کبھی ریڑی لگا کر اور کبھی محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچ چلانے کہ کوشش کرتا ہے۔


نوجوان کے حلف دینے پر بکرے کے مالک نے بھی نوجوان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے سے منع کرکے معاف کردیا۔مدعی نے معاف کیا تو ایس ایچ او کلرسیداں اور تھانے کے اسٹاف نے مل کر اپنی مدد آپ کے تحت اس کے بجلی کے بل کی رقم جمع کرکے بل جمع کروادیا۔

بعدازاں نوجوان کو آئندہ غیر قانونی کام نہ کرنے کی نصیحت پر آزاد کردیا گیا

ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس کے اقدام کو علاقے اور سوشل میڈیا پر شاندار الفاظ میں سراہا جارہا ہے۔ عوام نے اس فیصلے کو پولیس کا احسن قدم قرار دیا ہے۔
Load Next Story