پیپلز بس سروس کے ہاکس بے تا ٹاور نئے روٹ کا افتتاح
ہم چاہتے ہیں ہیٹ اسٹروک میں عوام ایئرکنڈیشنڈ بسوں میں سفر کرسکیں، شرجیل میمن، زیرو پوائنٹ پر تقریب
(فوٹو : فائل)
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پیپلز بس سروس کے ایک نئے روٹ نمبر 13 کا افتتاح کردیا جس میں بس ہاکس بے تا ٹاور چلائی جائے گی۔
نئے روٹ کی افتتاحی تقریب ہاکس بے زیرو پوانئٹ پر ہوئی، تقریب میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے لیاقت آسکانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ تمام شعبوں میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، عوام کو ریلیف پہنچانے کے سلسلے میں ہاکس بے تا ٹاور تک نئے روٹ کا افتتاح کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہیٹ اسٹروک میں عوام کو ایئرکنڈیشنڈ بسوں کی سہولت فراہم کریں تاکہ وہ آسانی سے سفر کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کے ساتھ ساتھ متعدد چیلنجز ہیں، پالیسی ساز ن لیگ ہے مگر پاکستانی کے طور پر ہم سب کی ذمے داری ہیں ہم لوگوں کے لیے کام کریں۔