گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں نہ جماعت اسلامی کا راستہ روکا جا سکتا ہے حافظ نعیم
اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو حالات کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، امیر جماعت اسلامی
فوٹو: فائل
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو حالات کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کے حصول کے لیے پُرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں نہ جماعت اسلامی کا راستہ روکا جا سکتا ہے، جمعہ 26 جولائی کا تاریخی دھرنا پچیس کروڑ عوام کی نمائندگی کرے گا، پرامن طریقے سے ڈی چوک پر بیٹھیں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد دھرنے سے قبل جماعت اسلامی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دھرنے میں شرکت کے لیے قافلے ملک بھر سے روانہ ہوچکے ہیں، دھرنا کامیاب ہو گا اور عوام کو ریلیف دلائیں گے، قوم کے لیے آواز اٹھانا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے، انتظامیہ جگہ فراہم کر دے، احتجاج سے روکا گیا تو پورے ملک میں دائرہ کار پھیل جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہر طبقہ فکر کو دعوت دیتا ہوں دھرنا میں شریک ہوں، جو سیاسی پارٹی دھرنا میں شامل ہونا چاہتی ہے ویلکم کریں گے۔