کہیں آخری ورلڈکپ میچ تونہیںسوئٹرزلینڈسے مقابلے میں ڈر لگنے لگا تھا میسی

ایک بھی غلطی ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی تھی، ہم نہیں چاہتے تھے کہ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹس پر ہو، میسی

ایک بھی غلطی ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی تھی، ہم نہیں چاہتے تھے کہ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹس پر ہو، میسی فوٹو؛فائل

ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کیخلاف میچ کے دوران انھیں ڈر لگنے لگا تھا کہ یہ ان کے ملک کا اس ورلڈ کپ میں آخری میچ ثابت ہو سکتا ہے۔


ارجنٹائن نے منگل کو سوئس ٹیم کیخلاف اضافی وقت میں میسی کے شاندار پاس پر ڈی ماریا کے گول کی بدولت فتح حاصل کی تھی،27 سالہ میسی نے کہاکہ جب میچ اختتامی لمحات کی جانب بڑھنے لگا تو میں بہت پریشان تھا کیونکہ ہم گول نہیں کر پا رہے تھے اور ایک بھی غلطی ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی تھی، ہم نہیں چاہتے تھے کہ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹس پر ہو۔
Load Next Story