ورلڈ کپ پر فکسنگ کے شبہات نے فیفا کو چوکنا کردیا
کیمرون اور کروشیا کے میچ کوفکسڈ قراردینے والے جرمن میگزین سے شواہد طلب کرلیے
کیمرون وکروشیاکے میچ کوفکسڈقراردینے والے جرمن میگزین سے شواہد طلب کرلیے۔ فوٹو: فائل
لاہور:
ورلڈ کپ پر فکسنگ کے شبہات نے فیفا کو چوکنا کردیا، کیمرون اور کروشیا کے میچ کو فکسڈ قرار دینے والے جرمن میگزین سے شواہد طلب کرلیے۔
ادھر سنگاپورین بکی ولسن راج پیرومل نے اپنی بے گناہی پر اصرار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے ایک میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ سنگاپور کے بدنام زمانہ فکسر ولسن راج پیرومل نے کروشیا سے میچ سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ اس میں کیمرون کو 0-4 سے شکست ہوگی اور ہاف ٹائم سے قبل ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا جائے گا۔
یہ پیشگوئی درست ثابت ہونے سے ورلڈکپ پر فکسنگ کے سائے لہرانے لگے جس پر فیفا فوری طور پر ایکشن میں آیا اور اس نے مذکورہ میگزین سے اپنے دعوے کے شواہد طلب کرلیے ہیں، سیکیورٹی سربراہ رالف مٹشیک نے کہاکہ جو الزامات میگزین میں شائع ہوئے ان کے ہم نے شواہد مانگے ہیں، ہم نے اب تک کھیلے جانے والے تمام 56 میچز کی کڑی نگرانی کی اور باقی 8 میچز میں بھی کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے، ہمیں اب تک کسی بھی غلط چیز یا حرکت کا ثبوت نہیں ملا۔
فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی نے ورلڈ کپ گروپ میچ میں فکسنگ کے معاملے کی تحقیقات کیمرون پر چھوڑتے ہوئے اسے خود ہی ان مشکوک کھلاڑیوں کو سامنے لانے کو کہا ہے، ان کے بارے میں 'گندے انڈوں' کی اصطلاح استعمال کی گئی تھی۔ دوسری جانب پیرومل نے کہا کہ میں نے اس قسم کی کوئی پیشگوئی نہیں کی، مجھے خود اس میگزین کی رپورٹ پر حیرت ہوئی،اگر میں نے کوئی زیادتی کی تو اس پر کیمرون اور شائقین سے معافی مانگتا ہوں۔ دریں اثناکیمرون کے ایک سابق گول کیپر جوزف انتونی بیل نے فکسنگ کے الزامات کو غلط قرار دے دیا، انھوں نے کہاکہ مجھے تو کوئی بھی ایسا شخص دکھائی نہیں دیتا جو اس ٹیم کو کرپٹ کرنا چاہے گا۔