گلاسگوگیمز عامر پاکستانی باکسرزکی میزبانی کیلیے بے تاب
چاہتا ہوں کہ گلاسگو میں 23 جولائی سے3اگست تک شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے،عامر
چاہتا ہوں کہ گلاسگو میں 23 جولائی سے3اگست تک شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے،عامر فوٹو : فائل
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز گلاسگوکامن ویلتھ گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
مجھے ان کی تربیت کرکے خوشی محسوس ہوگی، گیمز کے آغاز سے قبل ٹریننگ کے لیے آنے والی قومی باکسنگ ٹیم کا منتظر ہوں، انھوں نے ان خیالات کا اظہار انگلینڈ سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری اقبال حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، عامرخان نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ گلاسگو میں 23 جولائی سے3اگست تک شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے، اس ضمن میں پاکستانی باکسرزکو ضروری تربیت دینے کے لیے تیار ہوں، امید ہے کہ میری ٹپس ان کے لیے کارگر ثابت ہوں گی، میرے کوچ بھی پانچوں پاکستانی باکسرزکومیعاری ٹریننگ دیں گے،عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی ہرگز کمی نہیں البتہ ان کو مواقع میسر نہیں ہیں۔
عامر خان کے والد شجاعت خان نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے قومی باکسرز کی انگلینڈ آمد کے منتظر ہیں، دوران تربیت ان کی بھرپورمیزبانی کرکے اپنا قومی فریضہ پورا کریں گے، فیڈریشن سیکریٹری کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کیلیے منتخب قومی باکسنگ ٹیم کی7یا 8 جولائی کو انگلینڈ روانگی متوقع ہے، قومی باکسر برطانوی شہر بولٹن میں قائم باکسنگ جم میں 15 یوم تک عامر خان کی زیر نگرانی صبح و شام خصوصی ٹریننگ کریں گے،اس دوران 4200 پائونڈز کے اخراجات عامر ذاتی طور پر ادا کریںگے، بعدازاں باکسنگ ٹیم 21جولائی کوگلاسگو پہنچ کر کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی دستے کا حصہ بن جائے گی،ٹیم میں محب اللہ باچا (49کلوگرام)،محمد وسیم (52کلوگرام)، نادر بلوچ(56کلو گرام)،علی احمد (60کلوگرام) اور محمد آصف(69کلو گرام) شامل ہیں۔