گستاخانہ فلم کی بندش کیلیے حکمران اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں فنکار
ہم اس معاملے میں خاموش نہیں رہیں گے اوریہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکہ فلم کی نمائش بند نہیں کرتا، فنکار
ہم اس معاملے میں خاموش نہیں رہیں گے اوریہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکہ فلم کی نمائش بند نہیں کرتا، فنکار فوٹو فائل
گستاخانہ فلم کے خلاف گزشتہ روزملک گیر میں ہر شعبہ کے افراد نے جلوسوں اورریلیوں میںبھرپورانداز سے شرکت کی۔
اسی طرح فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروںنے بھی اپنی فنی سرگرمیاں منسوخ کرکے ریلیوں میں شرکت کی اورعالم اسلام کے دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں پرشدیدردعمل کااظہاربھی کیا ہے۔
''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے قوی خان، ریشم، سہیل اصغر، ثناء، کاشف محمود اورنبیل نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران اکثرامریکہ سے دیرینہ دوستی کے دعوے کرتے رہتے ہیں لیکن یہ ''اپنے'' دوست سے گستاخانہ فلم کی نمائش رکوانے میںناکام رہے ہیں۔ہمارا حکمرانوںسے مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملے کے بعد امریکہ سے اپنے ''دوستانہ''تعلقات ختم کردیں اور اس حوالے سے اقوام متحدہ میں آواز بلندکریں ۔
ہم اس معاملے میں خاموش نہیں رہیں گے اوریہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکہ فلم کی نمائش بند نہیں کرتا۔