صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا
شہر قائد خصوصاً اولڈ سٹی ایریا کی کچرا کنڈیاں کچرے سے بھری ہوئی ہیں، مہلک امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ ہے
صفائی کے ناقص انتظامات کو بہتر بنایا جائے، شہریوں کی اپیل، کئی علاقوں میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ۔ فوٹو : ایکسپریس / فائل
شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کو رمضان المبارک میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہر خصوصاً اولڈ سٹی ایریا کی کچرا کنڈیاں کچرے سے بھری ہوئی ہیں اور ان کی صفائی گزشتہ کئی روز سے نہیں ہوئی،بعض علاقوں میں سخت تعفن پھیل رہا ہے اور مہلک امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ پیدا ہوگیا، شہر کے کئی علاقوں میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا ہے،تفصیلات کے مطابق شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے شہر کے مختلف علاقوں خصوصاً اولڈ سٹی ایریا میں کچرا کنڈیاں کچرے سے بھرگئی ہیں اور کچرا سڑکوں،گلیوں، مکانوں اور دکانوں کے آگے جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رنچھوڑ لائن کے علاقے میں متعدد کچرا کنڈیاں گزشتہ ایک ہفتے سے بھری ہوئی ہیں اور ان شہریوں کی توجہ دلانے کے باوجود ان کی صفائی نہیں کی گئی ہے، رنچھوڑ لائن کے علاقے نارائن پورہ کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں، اس علاقے میں ایک جانب کچرا کنڈی بھری ہوئی ہے اور کچرا پھیل کر سڑک پر جمع ہوگیا ہے، ایک طرف شہریوں اور گاڑیوں کے گزرنے کا راستہ بند ہوگیا ہے تو دوسری جانب علاقے میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا ہے، ایمپریس مارکیٹ کی بھی 6 سے زائد کچرا کنڈیاں گزشتہ کئی روز سے کچرے سے بھری ہوئی ہیں اور کچرا پھیل کر سڑک پر جمع ہوگیا ہے کچرا کنڈیوں کے اطراف مکھی اورمچھروں کی بہتات ہوگئی ہے۔
کچرا کنڈیوں سے سخت تعفن اٹھ رہا ہے، لکی اسٹار کے نزدیک واقع کچرا کنڈی بھی مکمل طور پر کچرے سے بھری ہوئی ہے اور اس کی صفائی بھی گزشتہ کئی دنوں سے نہیں ہوئی ہے، سندھ سیکریٹریٹ کے عقب میں واقع کچرا کنڈی بھی کچرے سے بھری ہوئی ہے اورمتعلقہ محکمے نے گزشتہ کئی دنوں سے کچرا نہیں اٹھایا ہے، برنس روڈ کے علاقے میں بھی صحت و صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی اور برنس روڈ کی گلیوں میں کچراکنڈیوں سے کچرا پھیل کر مکانوں اور دکانوں کے آگے جمع ہوگیا ہے۔
پاکستان چوک کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے کی کچرا کنڈی کی صفائی بروقت نہیں ہوتی ہے اور کچرا کنڈی ہمشیہ کچرے سے بھری نظرآتی ہے، علاقے کے مکین متعلقہ بلدیاتی محکمے سے مسلسل شکایت کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود کچرا کنڈی کو صاف نہیں کیا جاتا ہے، بولٹن مارکیٹ ، بوہرہ پیر ، کھارادر سمیت مختلف علاقوں کی کچرا کنڈیوں کی صفائی بھی بروقت نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر خصوصا اولڈ سٹی ایریا میں صحت و صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے کیونکہ اولڈ سٹی ایریا کی حیثیت ایک کمرشل علاقے کی مانند ہے، پورے شہر سے لوگ خریداری کیلئے اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں برنس روڈ، جامع کلاتھ، کھارادر، ٹاور، بولٹن مارکیٹ، برنس روڈ، ایمپریس مارکیٹ، صدر، رنچھور لائن، پاکستان چوک آتے ہیں، صحت و صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔