جامعہ کراچی سبکدوش ڈائریکٹر فنانس کا تقررکرنے کی سفارش
قاضی ظفرعباس کو 2 برسوں کیلیے مزید کنٹریکٹ دینے کیلیے خط ارسال کردیا گیا
،گورنرسیکریٹریٹ کی سفارش پر عملدرآمد کی صورت میں قاضی ظفرعباس کی ایک بار پھرجامعہ کراچی کے ڈائریکٹرفنانس کے عہدے پر تقرری کے امکانات ہیں، فوٹو: فائل
سندھ کی سرکاری جامعات کے چانسلر سیکریٹریٹ '' گورنرہاؤس'' نے وزیراعلیٰ ہاؤس کوجامعہ کراچی میں سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر فنانس کاایک بارپھرتقررکرنے کی سفارش کردی۔
جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرفنانس قاضی ظفرعباس کوآئندہ 2برسوں کے لیے مزید کنٹریکٹ دینے کیلیے خط ارسال کردیا گیا،گورنرسیکریٹریٹ کی سفارش پر عملدرآمد کی صورت میں قاضی ظفرعباس کی ایک بار پھرجامعہ کراچی کے ڈائریکٹرفنانس کے عہدے پر تقرری کے امکانات ہیں، جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کے عہدے کی 2 سالہ مدت جمعرات کوپوری ہوگئی جس کے بعدیہ اسامی خالی ہوگئی،جمعرات تک وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے اس عہدے پر کسی کاتقرر نہیں کیا گیا۔
گورنرہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قاضی ظفرعباس جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکے بااعتماد افسر ہیں اوراردو یونیورسٹی سے جامعہ کراچی کی سربراہی سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر محمد قیصر نے قاضی ظفر عباس کوجامعہ کراچی کا ڈائریکٹر فنانس مقررکرنے کے لیے گورنرہاؤس سے سفارش کی تھی، وہ ایک بارپھرانھیں ڈائریکٹر فنانس تعینات کروانے کے خواہش مندہیں ، سندھ کی جامعات کے ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعداب اس عہدے پرتقرری کااختیارکنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ ہاؤس کے پاس ہے جس کے بعد گورنر سیکریٹریٹ نے قاضی ظفرعباس کی ایک بار پھرتقرری کی باضابطہ سفارش کردی۔