شکیرا فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں فن کا مظاہرہ کرینگی
تقریب 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل ہوگی
تقریب 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل ہوگی۔ فوٹو: فائل
کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گی۔
یہ تقریب 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل ہوگی، شکیرا وہاں 'لا لا لا' برازیل2014گائیں گی، شکیرا کے ورلڈ کپ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں جلوہ گر ہونے کا یہ لگاتار تیسرا موقع ہے، اس سے قبل وہ 2010 میں جنوبی افریقہ اور2006 میں جرمنی میں بھی فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں، انھوں نے 2010 کے ورلڈ کپ کا آفیشل گانا واکا واکا بھی گایا جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا مقبول ترین گانا ہے۔
37 سالہ شکیرا اسپینش فٹبال ٹیم کے رکن جیرارڈ پیکے کی گرل فرینڈ ہیں، انھوں نے کہا کہ میں فائنل میں پرفارم کرنے کا موقع ملنے پر بہت پُرجوش ہوں،میرا فٹبال سے بہت قریبی تعلق ہے اور میں جانتی ہوں کہ ورلڈ کپ مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟اختتامی تقریب میں شکیرا کے ساتھ کارلوس سنتانا اور ہپ ہاپ گلوکار وائیکلف جین بھی موجود ہوں گے۔