عامر لیاقت کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا مقبولیت کی دوڑ میں ایکسپریس سب سے آگے

غیر جانبدار ذرائع کے مطابق پاکستان رمضان نشریات نے پہلے ہی روزہم عصر چینلز کو بہت پیچھے چھوڑ دیا

تمام پاکستانیوں نے پاکستان کے رنگ میں رنگی نشریات کو سب سے زیادہ دیکھ کراسکی کامیابی پر مہر لگادی۔ فوٹو: فائل

میڈیا کی تاریخ کی سب سے بڑی اور منفرد نشریات ''پاکستان رمضان'' کی فقیدالمثال کامیابی اور ناظرین کی جانب سے والہانہ پذیرائی کے باعث ایکسپریس نے اپنے تمام مد مقابل ٹی وی چینلزکومات دے دی ہے اور مقبولیت کے تمام ریکارڈز کو پاش پاش کرتے ہوئے نشریات کے پہلے ہی روز ریکارڈ تعداد میںGRP'S حاصل کرکے غیرمعمولی ریٹنگ کاریکارڈ قائم کردیا جوکہ ہرایک کے پسندیدہ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے غیرمعمولی اور منفرد اندازمیزبانی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔


تاریخ سازنشریات کی مقبولیت میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ ہورہاہے اورمسابقت کی اس دوڑ میںکوئی مدمقابل چینل ایکسپریس ٹی وی کا مقابلہ کرتا نظرنہیں آتا۔ ریٹنگ کاتعین کرنے والی معتبراور غیرجانبدارایجنسی میڈیا لاجک کے مطابق حالیہ رمضان نشریات کے پہلے روز ایکسپریس ٹی وی نے مد مقابل چینلزسے کئی گنا زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔

ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی میزبانی میں پاکستان کی سلامتی کی خصوصی دعاؤں اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ایکسپریس کی براہ راست خصوصی نشریات ''پاکستان رمضان'' کے شاندار آغاز نے رمضان المبارک کے پہلے روزسے ہی مقبولیت کی دھاک بٹھاکر دنیا بھر میں موجود ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے کروڑوں مداحوں کے دل جیت لیے تھے اور ابتدائی دنوں میں اس شاندار ریٹنگ نے یہ امرواضح کردیا کہ پاکستان رمضان نشریات کی مقبولیت میں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ ہوگا۔نشریات کی خاص بات ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کا دل نشین اندازِمیزبانی اورسحرانگیز ثناخوانی ہے جس نے دنیابھرمیں بسنے والے کروڑوں ناظرین کے دل موہ لیے ہیں اور وہ ٹی وی اسکرین کے سامنے منجمد ہوکررہ گئے ہیں اورقرآن واحادیث کے برجستہ حوالوں سے مزین اُن کی متاثرکن گفتگونے ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کومتاثرکیا ہے۔
Load Next Story