خاتون کی قبر کھود کر غیر اخلاقی حرکت کی کوشش کرنیوالا درندہ صفت ملزم پکڑا گیا
(فوٹو: فائل)
خاتون کی قبر کھود کر غیر اخلاقی حرکت کی کوشش کرنےو الا درندہ صفت ملزم پکڑا گیا۔
شہر قائد میں باغِ کورنگی قبرستان میں خاتون کی قبر کھود کر میت کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
میت کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو عوام نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر عوامی کالونی پولیس کے حوالے کردیا، جسے پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ خاتون کی لاش 10 سے 12 روز پرانی بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔