پریتی زنٹا اور سیف علی خان ایک بار پھر اکٹھے جلوہ گر ہونگے

’’ہیپی اینڈنگ‘‘ میں پریتی مختصر کردار میں جلوہ گر ہونگی، فلم 22 اگست کو ریلیز ہوگی

’’ہیپی اینڈنگ‘‘ میں پریتی مختصر کردار میں جلوہ گر ہونگی، فلم 22 اگست کو ریلیز ہوگی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ پریتی زینٹا اور اداکار سیف علی خان ایک بار پھر سلور اسکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونگے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان اور اداکارہ پریتی زنٹا ماضی میں متعدد فلموں ''کل ہونا ہو، سلام نمستے'' اوردیگر میں جوڑی کے طور پر جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ طویل عرصہ کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر پردہ اسکرین پر دکھائی دے گی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ پریتی فلم ''ہیپی اینڈنگ'' میں مختصرکردار میں جلوہ گر ہونگی۔ فلم کے ہیروسیف علی خان ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں ایسانا ڈی کروڑ اور کلکی کومیلن شامل ہیں۔ فلم 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story