سٹی کورٹ کے سیکیورٹی اقدامات کا پول کھل گیا درجنوں ملزمان اسلحے سمیت عدالت میں داخل ہوگئے

مقدمہ قتل میں ملوث دلاور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہونے پر مقتول کے ورثا پولیس کے ہمراہ عدالت پہنچ گئے

دلاور اور اس کے وکیل نے کراچی بار میں پناہ لی ملزمان نے وہاں گھس کر ان پر تشدد کیا، ہوائی فائرنگ بھی کی۔ فوٹو: فائل

سٹی کورٹ کے سیکیورٹی اقدامات کا پول کھل گیا، درجنوں ملزمان بھاری اسلحے سمیت عدالت میں داخل ہوگئے، پولیس اور ملزمان نے کراچی بار میں پناہ لینے والے وکیل پر حملہ کردیا۔


وکیل کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کی ، وکلا نے(آج )ہفتہ کو پولیس گردی کے خلاف ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تھانہ بلدیہ میں درج قتل کے مقدمے ملوث ملزم سید دلاور اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کرانے سٹی کورٹ آیا تھا، اس کے وکیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کے عدالت سے عبوری ضمانت منظور کرائی تھی تاہم جمعہ ہونے کے باعث ضمانت جمع نہ ہوسکی۔

ملزم اپنے وکلا کے ہمراہ احاطہ کورٹ میں موجود تھا کہ مقتول کے مسلح ورثا تھانہ بلدیہ پولیس کے ہمراہ سٹی کورٹ پہنچے اور کورٹ میں داخل ہوکر دلاور کو پکڑنے کی کوشش کی تھی اور زدوکوب کیا، وکیل اور ملزم نے کراچی بار میں پناہ لی، ملزمان نے پولیس کے ہمراہ کراچی بار میں داخل ہوئے وکلاکو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی جس سے سٹی کورٹ میں خوف ہراس پھیل گیا،وکلا نے سٹی کورٹ کی ناقص سیکیورٹی اور پولیس گردی کے خلاف آج (ہفتہ کو)مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story