قیادت کیلیے مصباح سے موزوں کوئی نہیں ہے ظہیر عباس
سری لنکا، آسٹریلیا اور کیویز سے سیریز ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد گار ثابت ہوں گی
مصباح الحق کی گذشتہ کارکردگی شاندار رہی، وہ مکمل طور پر فٹ بھی ہیں، ظہیر عباس۔ فوٹو: فائل
سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکے خلاف سیریز ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد گار ثابت ہوں گی، موجودہ حالات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کیلیے مصباح الحق سے زیادہ موزوں کوئی اورکھلاڑی نہیں تھا۔
پی سی بی چیف کنسلٹنٹ نے ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دورہ پر کیا،ان کے ہمراہ سابق فاسٹ بولر راشد خان بھی موجود تھے، ظہیر عباس نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مصباح الحق کی گذشتہ کارکردگی شاندار رہی، وہ مکمل طور پر فٹ بھی ہیں، ورلڈ کپ 2015 تک انھیں کپتان برقرار رکھنے سے کئی منفی چیزوں کا قلع قمع ہوگیا ہے، اب کھلاڑیوں کی توجہ صرف بہتر کھیل پر مرکوز ہوگی۔
سابق بیٹسمین نے کہا کہ پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی سے پی سی بی کو مالی طور پر بہت بڑا فائدہ ہوگا،آئندہ برس آئی سی سی کی صدارت بھی پاکستان کو ملنا خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا ملک میں کرکٹ فروغ کیلیے تاریخی کردار ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میدان ویران ہو گئے، ہمیں چاہیے کہ گریڈ ون اور ٹو کے مقابلوں کا انعقاد کرتے رہیں تاکہ اسٹیڈیمز کی رونق بحال رہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے پارکنگ ایریاز میں موجود جگہ پر نیا گرائونڈ تعمیر کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان یہاں کا رخ کریں، میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو اس حوالے سے تجویز دوں گے۔