سعیداجمل اور عمر گل آج ٹنڈولکر کی زیرقیادت کھیلیں گے
لارڈز میں نمائشی میچ کے لیے شاہد آفریدی ریسٹ آف دی ورلڈ الیون میں شامل
لندن: لارڈز میں ایم سی سی ڈنر کے دوران سچن ٹنڈولکر اور شاہد آفریدی کسی بات پر مسکرارہے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی
ایم سی سی کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آمد کے 200 برس مکمل ہونے پر ہفتے کو نمائشی ون ڈے میچ کھیلا جائیگا۔
پاکستانی اسٹار اسپنر سعید اجمل اور فاسٹ بولر عمر گل بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی زیر قیادت میدان میں اترینگے،سابق ویسٹ انڈین اسٹار برائن لارا بھی ٹنڈولکر کی ٹیم ایم سی سی میں شامل ہیں، آل راؤنڈر شاہد آفریدی ریسٹ آف دی ورلڈ الیون کا حصہ بنیں گے، جس کی باگ ڈور آسٹریلوی اسپنر شین وارن کے سپرد ہوگی۔
ان کی ٹیم میں مرلی دھرن، یوراج سنگھ اور بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال بھی موجود ہیں، میریلیبون کرکٹ کلب شمال مغرب میں واقع لندن میں لارڈز کے موجودہ گراؤنڈ میں1814 میں منتقل ہوا تھا، ورلڈ الیون میں کیون پیٹرسن بھی شامل ہونگے، ان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وارن نے کہا کہ کیون بلاشبہ میچ ونر کھلاڑی ہے، اسے کھیلتے ہوئے دیکھنا شاندار رہے گا، مجھے اس کی انگلش ٹیم میں واپسی کا پورا یقین ہے، مجھے امید ہے کہ ہفتے کے مقابلے میں بھی پیٹرسن چمکے گا۔