اقتصادی رابطہ کمیٹی کا متاثرین آپریشن کو 60ہزار میٹرک ٹن گندم فراہمی کا فیصلہ

2ارب28کروڑروپے خرچ ہوں گے، وفاقی وزیرجنرل(ر)عبدلقادرکی سربراہی میں قائم کمیٹی گندم کی تقسیم کی نگرانی کریگی

اسحق ڈارکی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،زندہ جانوروں اورگوشت،سی این جی کٹس کی درآمد کی بھی منظوری ۔فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کو60ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے۔


گندم کی فراہمی پر2ارب28کروڑ روپے خرچ ہوں گے،وفاقی وزیراور متاثرین کیلیے امدادی آپریشن کے انچارج لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر کی سربراہی میں کمیٹی گندم کی تقسیم کی نگرانی کرے گی۔وفاقی وزیر ٹیکسٹاعباس آفریدی، سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی،سیکریٹری تجارت اور گورنر خیبر پختونخوا کاایک نمائندہ کمیٹی میں بطور ممبر شامل ہوں گے ،کمیٹی نے 25 ممالک سے زندہ جانوروں و گوشت کی در آمد،سی این جی کٹس و سلنڈروں کی درآمداور مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں میں سی این جی کٹ نصب کرنے پرپابندی ہٹانے کابھی فیصلہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ حکومت درآمدیوریا کھاد پربار برداری کی مدمیں20روپے فی بوری کے حساب سے اضافی سبسڈی دیگی، کمیٹی نے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکرنے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ جمعے کو ای سی سی کااجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارکی زیر صدارت وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت تجارت کی سمری پرزندہ جانوروں، گوشت و دیگر اجزاکی 25ممالک سے درآمد پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ دے دیا۔مذکورہ پابندی جون 2001 میں لگائی گئی تھی تاہم مئی 2013میں عالمی ادارہ برائے صحت مویشیاں(او آئی ای) نے سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا کہ ان 25 ممالک سے جانوروں وگوشت کی در آمد میں کم از کم خطرہ ہے۔
Load Next Story