افغان فورسز کا44طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ امریکی بمباری میں 7شہری جاں بحق

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ضلع زہری میں نیٹو فوج کے ایک ٹینک کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان نیشنل آرمی، پولیس اور انٹیلی جنس کا مشترکہ طور پر صوبہ ننگرہار، قندوز، لوگر، پکتیکا اور ہلمند میں آپریشن۔ فوٹو؛فائل

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے مختلف صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 44 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ کیا ہے جب کہ صوبہ لوگر میں امریکی فضائی حملے میں7 افراد ہلاک ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق افغان آرمی، پولیس اور انٹیلی جنس نے مشترکہ طور پر صوبہ ننگرہار، قندوز، لوگر، پکتیکا اور ہلمند میں آپریشن کے دوران 44 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا۔آپریشن کے دوران 6 جنگجو زخمی ہوئے جبکہ چار کو گرفتار کرلیاگیا۔افغان فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

دریں اثناء طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ضلع زہری میں نیٹو فوج کے ایک ٹینک کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری طرف مشرقی افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 7 شہری ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق فضائی حملہ لوگرصوبے میں کیاگیا۔ ہلاک ہونے والے طالبان جنگجوہیں اوران میں سے ایک طالبان کمانڈر بھی شامل ہے۔
Load Next Story