حامد میر فیملی سمیت پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوگئے

لندن میں ان کا قیام طویل ہو گا، حامد میر اپنا علاج بھی کرائیں گے، ذرائع

حامد میر پر کراچی میں 19 اپریل کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوگئے ہیں۔


ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ حامد میر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ عارضی طور پرلندن منتقل ہوگئے ہیں۔ حامد میرکا بیٹا یاسر عرفات تعلیم کے سلسلے میں پہلے ہی لندن میں مقیم ہے۔ذرائع کے مطابق لندن میں ان کا قیام طویل ہو گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حامد میر لندن میں اپنا علاج بھی کرائیں گے۔

واضح رہے کہ حامد میر پر کراچی میں 19 اپریل کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story